پیر تک ٹکٹوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پیر تک ٹکٹوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا، اعلان کردیں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پیر تک ٹکٹوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا، اعلان کردیں گے، پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کا عمل ہوچکا ہے۔

https://www.aaj.tv/news/card/30364306

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ کی قرارداد کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، امید ہے کہ الیکشن کمیشن مقررہ وقت پر الیکشن کروائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ہرصورت الیکشن ہوں، آئین اور سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کا انعقاد مقررہ مدت میں ہونا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے بھی الیکشن کروانے کے لیے دستخط کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ تو یہ بھی کہہ چکا کی الیکشن کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر پیر تک فیصلہ ہوجائے، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں