ڈیون کونوے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پُرجوش

دنیا بھر میں اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کےلیے معروف عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔

سن 2019 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ ونر معین علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ کراچی کنگز نے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر کو ڈائرکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

معین علی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل معین علی 2020 کے سیزن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کیلئے اپنی ڈائریکٹ سائننگ مکمل کرلی، تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیوی کھلاڑی ڈیون کونوے کو سائن کرلیا۔ ڈیون کونوے پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ڈیون کونوے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پُرجوش ہیں، ڈیون کونوے نے کہا کہ یہ میرا پہلا پی ایس ایل سیزن ہوگا اور میں اس کا حصہ بننے کیلئے بےصبری سے انتظار کررہا ہوں۔

قبل ازیں سیالکوٹ سٹالینز نے اپنی پہلی ہی انٹری میں کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام اپنے ساتھ شامل کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی پالیسی کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا ہے۔