جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 47 اسلام آباد محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اسلام آباد کو مثالی جدید ، ترقی یافتہ اور خوبصورت شہر بنائے گی ، اسلام آباد کے مسائل کے حل کیلئے اپنی قانون ساز اسمبلی قائم کی جائیگی ، اسلام آباد کو صوبہ کا درجہ دلانا اور منتخب بلدیہ کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہو گا جبکہ ہر یونین کونسل میں کمپیو ٹرائزڈ مراکز شہری سہولیات کا قیام عمل میں لایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز حلقہ این اے 47میں انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ جیالوں ، متوالوں اور لاڈلوں نے اس ملک پر حکومت کی اور عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اپنی ذات کو ترجیح دی اور ایٹمی پاکستان کو مسائل کی آمجگاہ بنا دیا گیا ، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے بجائے انہیں قرضوں میں جکڑ دیا گیا اورسابق ادوار کی ناقص پالیسیوںکی وجہ سے مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ عوام کا جینا محال ہو گیا ہے ، عوام نے ان آزمائے ہوئے کرپٹ سیاست دانوں اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو پہچان لیا ہے اور اب عوام ان کے جال میں نہیں آنے والے اور نہ ہی ان سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی جانب سے دیکھائے جانے والے سبز باغ سے عوام مطئمن ہونگے اب عوام کی امیدوں کا محور صرف جماعت اسلامی ہے ، اسلام آباد کے حلقہ این اے 47سے کامیابی حاصل کرکے شہر اسلام آباد کو مثالی بنائیں گے جہاں عوام کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہونگی اور انہیں پینے کے صاف پانی سمیت تمام سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہونگی،غازی بروتھا سے اسلام آباد کیلئے پانی حاصل کرنے کیلئے سپلائی لائن بچھائی جائیگی تاکہ پانی کا مسئلہ حل کیا جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کو مثالی اور جدید بنانے کا قابل عمل منصوبہ رائج کریں گے انہوںنے کہا کہ ہر دور حکومت میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوتا رہا ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو اپنی زندگیوں سے ناطہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ہم کامیابی حاصل کرکے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کرپشن ، ذخیرہ اندوری ، اقربا پروری ،نا اہلی ، سستی کے کلچر ختم کرکے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں سے نجا حاصل کریں گے اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائیں گے ۔اعتوں نے حلقہ کے عوام کوسالہاسال سے پسماندہ رکھاہے۔
