إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

معروف صحافی اور کراچی پریس کلب کے سینیر رکن نادر شاہ عادل المعروف شاہ جی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ شاہ جی ایک مدت سے صاحبِ فراش تھے۔

نادر شاہ نے صحافت کے مختلف شعبوں میں شاندار خدمات انجام دیں۔ وہ ایک منجھے ہوئے تجزیہ کار تھے۔ ان کے قلم میں غیر معمولی کاٹ تھی۔ متعدد اخبارات کے میگزین اور اسپورٹس سیکشنز میں خدمات انجام دینے کے علاوہ وہ لندن سے شائع کیے جانے والے اخبار آواز انٹرنیشنل سے بھی وابستہ رہے۔

شاہ عادل نے ایک مدت تک نئی نسل کو صحافت کی تربیت دی۔ ان کے تربیت کردہ بہت سے صحافی آج بھی اپنے اپنے شعبے میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اللہّ تعالیٰ انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماۓ۔

اپنا تبصرہ لکھیں