الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں تباہ ہونے والے ہسپتالوں کو دوبارہ بحال کرے

الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سولہ مراکز میں تیس ہزار آرفن بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے‘ اور ان کے تعلیمی اور دیگر ضروری اخراجات پوری کیے جارہے ہیں‘ الخدمت سات مذید آرفن سینیٹر تعمیر کرنے جارہی ہے‘ ملک میں روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لیے بلاسود قرض بھی دیے ہیں‘ اور اسکیم ابھی جاری ہے‘ کسانوں کو بھی بیج اور کھاد خریدنے کے لیے بلا سود قرض دیا جاتا ہے‘ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں چوالیس چھوٹے بڑے ہسپتال چلا رہی ہے جن میں ڈائیلسسز کے علاوہ گائنا کالوجی اور دیگر طبی سہولتیں دی جارہی ہیں اور جنرل سرجری کے لیے مریضوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے‘ ملک بھر میں اب تک ملک کے چاروں صوبوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لییے فلٹریشن پلانٹس کے علاوہ پانی کے نل لگانے کے چوالیس لاکھ منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ بنو قابل پروگرام کے ذریعے ملک کی ہنر مند اور غیر ہنر مند یوتھ کو آئی ٹی کے شعبہ میں تربیت فراہم کررہی ہے‘ میٹرک کے طلبہ کو روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لیے انہیں ہنر مند بنانے کے لیے ویلڈرمکینک جیسے کام سکھائے جاتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اس منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے کہ غزہ میں تباہ ہونے والے ہسپتالوں کو دوبارہ بحال کرے‘ اس مقصد کے لیے تین ہزار ڈاکٹرز پاکستان سے وہاں جانے کو تیار ہیں‘ اسرائیل نے ج جنگ مسلط کی ہے اس کے نتیجہ میں پاکستان زیر تعلیم فلسطینی طلبہ طالبات بھی متاثر ہوئے ہیں کہ ان کے خاندان کے پاس اب کوئی ذریعہ معاش نہیں رہا‘ ان طلبہ کو الخدمت فاؤنڈیشن تعلیمی اخراجات کے لیے مدد دے رہی ہے‘ الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان کے سرکاری اداروں کی مدد سے فلسطینیوں کے لیے خوراک‘ ادویات اور موسم کے مطابق دیگر انسانی ضروریات کا سامان بھیجا ہے‘ پاکستان میں فلسطین کے نائب سفیر الخدمات فاؤڈیشن اسلام آباد کے دفتر میں تشریف لائے تھے‘ جہاں ان کے ساتھ بنیادی ضرورتوں پر بات چیت ہوئی اور انہوں نے پاکستانی قوم اور الخدمت فاؤڈیشن کے کردار کی تعریف کی

اپنا تبصرہ لکھیں