سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہیڈ آفس میں اپنے صارفین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہیڈ آفس میں اپنے صارفین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا.

سوئی سدرن گیس کمپنی نے 23 فروری 2024 کو ادارے کے ہیڈ آفس آڈیٹوریم میں کھلی کچہری کا اجلاس بلا کر اپنے صارفین کو شکایت کے ازالےکے لیے ایک کھلا فورم فراہم کیا.

ڈپٹی مینیجینگ ڈائریکٹر (ایف اینڈ اے) / سی ایف او, امین راجپوت اور متعلقہ سینئر افسران نے صارفین کے گیس سے متعلق سوالات کو ایک ایک کرکے منظم انداز میں سنا اور ان کے جلد ازالے کے احکامات جاری کیے.

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ڈسٹری بیوشن اور کسٹمر سروسز کے سینئر مینجمنٹ حکام جن میں فصیح الدین فواد، اے ایس جی ایم (کسٹمر سروس)، کامران ناگی، اے ایس جی ایم (ڈسٹریبیوشن – کراچی ایسٹ / ویسٹ)، محمد ریاض، جی ایم (سیلز)، ادیب الرحمن, ڈی جی ایم (ڈسٹریبیوشن – کراچی سینٹرل) اور اسماعیل دلوش ڈی جی ایم (بلنگ – کسٹمر سروسز)، کچہری کے پورے اجلاس میں موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے سوالات کے جوابات دیے. کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے سربراہ سلمان احمد صدیقی نے اس کھلی کچہری کے سیشن کی نظامت کی.

پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) کی ہدایات کے تحت، روبرو سیشن کے عنوان سے کھلی کچہریوں کا سوئی سدرن اپنے فرنچائز صوبوں سندھ اور بلوچستان کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے، اپنے تمام علاقائی اور زونل دفاتر میں باقاعدگی سے انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد صارفین کو اپنی شکایات کے اندراج کے لیے ایک شفاف پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔ اس اوپن فورم کا اہتمام ادارے کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا.

صارفین کو کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سوئی سدرن گیس ہیڈ آفس میں اس فزیکل سیشن کے بارے میں مطلع کیا گیا جس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو دعوت دی گئی کہ وہ اندراج کے لیے گوگل فارم پر اپنی اہم تفصیلات پُر کریں. صارفین کی شناخت کی تصدیق کے بعد ان کے استقبال اور رہنمائی کے لیے ہیڈ آفس میں ایک سہولتی کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا تھا.

سلمان احمد صدیقی

ہیڈ اَف کارپوریٹ کمیونیکیشنز
ترجمان, سوئی سدرن گیس کمپنی

اپنا تبصرہ لکھیں