الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے یوں تو سارا سال ضرورت مند افراد کی خدمت کی جاتی ہے ۔
اس سال کے آغاز پر ماہ رمضان سے پہلے خصوصی طور پر میگا ویلفیئر ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 معذور افراد میں ویل چیئرز ، 30 خواتین کو سلائی مشینیں ،35 افراد کو بلا سود کاروباری قرضے اور 80 خاندانوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔
علاو ازیں ماہ رمضان کے دوران راشن تقسیم کرنے اور افطار پروگرامات کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس موقع پر اسلام آباد کی سماجی و سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
