شہباز شریف کو مبارک باد

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ سابق سینیئر نائب صدر عمران شبیر عباسی‘ سابق سینیئر نائب صدر طاہر آرائیں اور سابق صدر رانا محمد ایاز نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے اور اپنے بیان میں توقع ظہار کی ہے کہ حکومت ملک بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور کاروباری طبقہ کو ملکی معیشت میں بہتری لانے کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوگی‘ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کا کاروباری طبقہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو اسی صورت مقابلے میں لا سکتا ہے کہ جب پاکستان میں پیداواری لاگت کم ہوگی‘ جس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بجلی‘ گیس کے نرخوں پر نظر ثانی کرے اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائی جائیں

اپنا تبصرہ لکھیں