فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی راہنماء اور اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن اسرار الحق مشوانی نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کرے اور ہنگامی بنیادوں پر ملک میں رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو درپیش مشکلات اور مسائل کا حل تلاش کیا جائے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی تاجر برادری کو ہمیشہ مسلم لیگ(ن) سے اچھی توقعات وابستہ رہی ہیں لیکن اس بار حکومت دعؤں کی بجائے کچھ کرکے دکھانا ہوگا تاکہ ملک میں کاروبار چلے اور اس کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آسکے‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ رئیل اسٹیٹ کے لیے ٹیکس اصلاحات کی جائیں اور سالانہ وفاقی بجٹ میں اس کا اعلان کیا جائے
