شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے دو کنووں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی گئی ہے جو کہ ملکی گیس کی مجموعی طلب کا کل 5 فیصد ہے۔
شیوا گیس کو قومی نیٹ ورک میں شامل کرنے سے ایل این جی درآمدات پر انحصار کم ہونے کے ساتھ سالانہ تقریباً 265 ملین امریکی ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔