بادل اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلےعشرے میں موسم خوشگوار رہے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا آغاز تو بہت ہی اچھا ہوگا کیونکہ رمضان کا آغاز بارشوں سے بھر پور ہوسکتا ہے،اگر مجموعی طور پر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات  کریں تو پورا مہینہ بادل اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق 2 دن بارش ہو گی تو چار دن دھوپ  نکلی رہے گی، اسی طرح پھر اگلے 2 سے 4 دن کی دھوپ کے بعد بارش ہو جائے گی، اس طرح پورے مہینے دھوپ اور بادل کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔پیشگوئیوں کے مطابق رواں برس بھی گرمی کی شدت میں گزشتہ سال کی نسبت اضافےکا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں