روزے کا مقصد ایک دوسرے کا احساس ہمدردی اور امداد باہمی کی روح پیدا کرنا ہے ۔ روزہ صاحب استطاعت لوگوں میں یہ احساس پیدا کرتا ہے کہ فاقہ میں کیسی اذیت اور تکلیف ہوتی ہے اس وقت اسے معاشرے کے غریب اور فاقہ سے نڈھال لوگ یاد آتے ہیں اور ان کی مشکلات اور پریشانیوں کا احساس ہوتا ہے ۔پھر ان کے اندر غربا کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ کیونکہ بھوکا اور پیاسا رہنے والے کو ہی بھوک اور پیاس کا احساس ہوتا ہے۔روزے کا چوتھا مقصد تزکیہ نفس ہے روزہ انسان کے قلب و باطن کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک و صاف کردیتا ہے۔روزہ جسم کو اپنا پابند بنا کر مادی قوتوں کو لگام دیتا ہے جس سے روح قوی تر ہوتی چلی جاتی ہے ۔ لگاتارروزے رکھنے کی وجہ سے تزکیہ نفس کا عمل تیز ہو جاتا ہے جس سے روح ثقافتوں سے پاک ہو کر بندہ مومن میںقوت پیدا کر دیتی ہے ۔
