سعودی حکومت ماہر افرادی قوت تیار کرے گی

 سعودی عرب نے پاکستان میں سیٹ آف دی آرٹ ’سکل(Skill)یونیورسٹی‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ریاست میں مستقبل کے منصوبوں کے لیےہنرمند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ 
اس یونیورسٹی میں سعودی حکومت اپنے جدید ترین شہر نیوم اور دیگر منصوبوں کے لیے درکار ماہر افرادی قوت تیار کرے گی۔ پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی نے حال ہی میں سعودی عرب کو اپنے آئندہ منصوبوں کے لیے پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند کارکنوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پاکستانی وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکل یونیورسٹی کا قیام دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں