رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔

 شوال کے چاند کی پیدائش کی تاریخ بتا دی گئی، رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی۔اس حوالے سے پاکستان میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پاکستانی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔ فلکیاتی ماہرین کی رائے میں پاکستان میں شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں