۔ہاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر پنجاب انجنیئر افتخار چودھری نے ایک اخباری میں کہا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے خفیہ اداروں کے بارے میں سپریم کورٹ کو خط لکھ کر تہلکہ مچا دیا ہے عمران خان کا نعرہ ،،ہم کوئی غلام تو نہیں،، آخر کار کام کر گیا ہے ۔انصاف اور قانون کی حکمرانی کی بالادستی ہی اس ملک کا مقدر ہے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ادارہ اپنے حدود میں رہے ۔اس سے ثابت ہوا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے اداروں کی خواہش اور منشاء پر ہوئے ہیں ۔لہذہ عمران خان کو فورا رہا کیا جائے اور جھرلو الیکشن کو فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو اس کی جیتی ہوئی سیٹیں دی جائیں
پنڈی پولیس کی وحشیانہ کاروائی کی شدید مزمت کرتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر پنجاب جو عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں انہوں نے اس خبر پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعے میں ملوٹپی ٹی ائی راولپنڈی کے رہا شدہ لوگوں کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے اور راولپنڈی کی قیادت کی عدم موجوگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑا گیا ہے
انہوں نے کہا معلوم ہوا ہے ان کارکنوں کو نامعلوم مقام پر پہنایا گیا ہے جو سرا سر غیر قانونی ہے انجنیئر افتخار نے پارٹی کے قانونی ونگ سے درخواست کی ہے ان کی داد رسی کی جائے