زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکا

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکا ایک عالمی شہرت یافتہ غیر سرکاری تنظیم ہے جو گزشتہ انیس سال سے پاکستان میں کام کر رہی ہے‘ دو سال قبل ملک میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے ہونے والے نقصان اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والی انسانی آبادی کو ریلیف‘ امداد اور ادویات کے علاوہ ضروری سامان مہیا کرنے میں پیش پیش رہی‘ پاکستان میں اس کے سربراہ جناب فضل الرحمان ہیں‘ جنہیں این جی اوز سیکٹر میں کام کرنے اور خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے‘ نہائت سادہ مزاج مگر پروقار اور باصلاحیت اور مسائل کے حل کا ادراک رکھنے والی شخصیت ہیں‘ گزشتہ دنوں ان سے ملاقات ہوئی تھی تو اس ملاقات میں انہوں نے فاؤنڈیشن کی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا‘ بنیادی طور پر امریکا سے چلنے والی یہ فاؤنڈیشن دنیا بھر کے 40 ممالک میں اس وقت تن دہی سے کام کررہی ہے اور اس فاؤنڈیشن میں تعلیم یافتہ ٹیم موجود ہے دنیا کے مختلف ممالک کے پڑھے لکھے لوگ کام کر رہے ہیں۔ 2001 سے لے کر ابھی تک جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ان میں بھی زکوٰۃ فاؤنڈیشن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ سب سے بڑھ کر فلسطین میں بے گھر اور متاثرۃ لوگوں کی مددکے لیے یہ فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں 2005 کے بعد کام کر رہے ہیں لیکن اس سال جنوری میں باقاعدہ طور پر رجسٹریشن حاصل کی ہے، اور اپنا پہلا آفس قائم کیا ہے۔ سب سے پہلے لاہور میں ایک اسپتال تعمیر کر رہی ہے جو 200 بیڈز پر مشتمل ہوگا، اس اسپتال میں دل کے امراض کا اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج کیا جائے گا۔ رمضان میں بھی ہم نے کچی آبادیوں کے لیے افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے اور مختلف علاقوں میں ان کو افطار کرائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں