صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات،پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غزہ کے طلباء کو الخدمت کی جانب سے اسکالرشپ کی فراہمی کے حوالے سے فلسطینی سفارت خانے میں منعقدہ میٹنگ میں الخدمت کے ڈائریکٹرآئی ٹی ڈاکٹرسعدنعیم ظفرسمیت سفارتی اہلکاربھی شریک تھے۔ فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے غزہ میں جاری ریلیف آپریشن اور پاکستان میں غزہ کے طلباء کی تعلیم کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششوں کوسراہتے ہوئے ان خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں الخدمت اور پاکستانی عوام غزہ کے بچوں،مردوخواتین اور بزرگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور غزہ کے متاثرہ عوام کیلئے ہرممکن امداد فراہم کرتے رہیں گے، بین الاقوامی پارٹنر فلاحی تنظیموں اورپاکستانی عوام کے تعاون سے الخدمت نے 178دنوں کے دوران غزہ کے ہزاروں خاندانوں کوامدادی سامان فراہم کیا،پاکستان اور قاہرہ مصرمیں قائم الخدمت وئیرہاؤس سے ریلیف آپریشن کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا، بعدازاں ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے پاکستانی عوام اور اہل خیرسے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے ماہ مبارک کے دوران اہل غزہ کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات الخدمت کو دیں تاکہ غذا،میڈیکل ایڈاورشلٹرنہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جانے والے معصوم بچوں اورخواتین سمیت لاکھوں انسانوں کو ریلیف کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھاجاسکے۔
