آج مزدور کا عالمی دن ہے‘ دنیا بھر کے مزدور اپنے حقوق کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں‘ لیبر ڈے ان مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کے شہر شکاگو میں یکم مئی 1886 کو اپنے اوقات کار 16 گھنٹے سے 8 گھنٹے کرانے کے لیے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے گولی چلا دی‘ مزدوروں کے ہاتھوں میں سفید پرچم تھے جو امن کی علامت تھے- پولیس کی فائرنگ سے درجنوں مزدور جان بحق ہو گئے‘ چار مزدور لیڈروں کو پھانسی دی گئی جن میں سے ایک مزدور اینجل نے پھانسی کے پھندے کو اپنے گلے میں ڈالتے ہوئے کہا ” سرمایہ دارو تم ہمیں مار سکتے ہو لیکن ہماری تحریک کو ختم نہیں کر سکتے‘ تب سے آج تک دنیا کے ایک طبقہ سے تعلق رکھنے والے مزدور ہر سال یہ دن مناتے ہیں
