احسن اقبال بھی اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں گرفتار

نیب راولپنڈ ی نے آج مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی اسپورٹس سٹی کمپلیکس اسکینڈل میں گرفتار کرلیا ہے نیب ترجمان نے مزید کہا کہ ان کی گرفتاری سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے آج انکوائری کیلئے طلب کیا تھا احسن اقبال نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو آج پیش ہوئے تھے جہاں پر سوالات کے غیرتسلی بخش جوابات دینے پر نیب ٹیم نے ان کو گرفتار کرلیا ہے نیب نے احسن اقبال کی گرفتاری سے متعلق اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی خط لکھ دیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کی گرفتار ی سے اسپیکر کو آگاہ کیا گیا ہے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے،جس منصوبے پر شاباش ملنی چاہیے تھی اس میں گرفتار کرلیا گیا سی پیک اور پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے والے کی گرفتاری افسوسناک ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے گھبرا کر سچ بولنے سے باز نہیں آئیں گے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کی اپنی اتحادی جماعت تحریک انصاف کیخلاف چارج شیٹ پیش کی ہے؟ اور ڈینگی کے ایشوز حکومت کو جھوٹا قرار دے دیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ڈینگی کے باعث ہونے والی اموات اور اقدامات کے اعداد و شمار اور تفصیلات کو غلط قرار دے دیا یہ چارج شیٹ مسقبل میں راستے الگ ہونے کا عندیہ دے رہی ہے کیا یہ راستے آئندہ چھ ماہ کے بعد ہوں گے یا پہلے ہی ہوجائیں گے؟ اگر یہ راستے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق قانون سازی سے پہلے ہی ہو گئے تو عمران خان کی حکومت کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا