ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اچانک کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے ہولی فیملی ہسپتال نیو بلاک کے دورے پر مزدورں کی کم اجرت کا نوٹس لیتے ہوئے مزدورں کو قانون کے مطابق اجرت کی پوری ادائیگی کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پیڈز ایمرجنسی،مدر اینڈ چائلڈ بلاک اور دیگر وارڈ کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے مریضوں سے گفتگو اوران کی تیمارداری کی،بعض مریضوں نے وزیر اعلی پنجاب کو ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے جلد صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں