پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور محترمہ ناہید خان کی ہدایت پر محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر جائے شہادت لیاقت باغ پر قرآن خوانی کی گئی جائے شہادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں دعائیہ تقریب میں ملک مظہر حسین ، ابن رضوی کے علاوہ سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی ورکرز کے مظہر حسین ، ابن رضوی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام اور تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے محترمہ بینظیر بھٹو، دنیا میں عزم و ہمت آور بہادری کی نظیر تھیں، بینظیر بھٹو کی 30 سالہ سیاسی زندگی اپنے والد سے کئے گئے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عظیم جدوجہد کی عکاس ہے بی بی نے اپنے والد کی طرف سے عطا کردہ عوام سے لافانی رشتہ ہمیشہ قائم رکھا اور عوام سے اپنے لازوال عشق کو اوج کمال پر پہنچایا اور عوام الناس کو مذہب عقیدہ، ذات پات، رنگ و نسل ، قومیت سے بالاتر ہو کر ایک لڑی میں پرویا۔ وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنے کے لئے کو شاں رہیں گے آخر میں شہید بی بی کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
