سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

ایران تنازع کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ملاقات میں فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحق ڈار بھی موجود تھے وزیر اعظم نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمانوں کا اظہار، انہوں نے پاکستان کیلئے سعودیہ کی طویل المدتی حمایت پر گہری ستائش کا اظہار بھی کیا ، وزیر اعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کی بھرپور حمایت اور مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا ،دونوں رہنماووں کے درمیان خطے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، خطے امن و استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے گا، اور امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی،وزیر اعظم رات گئے دورہ مکمل کرکے وطن واپس آگئے،