شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات کے دوران  محسن نقوی نے وزیرِ اعظم  کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں