پتوکی نئے بجلی میٹروں کی قلت برقرار شہری پریشان ہوکر رہ گئے لیسکو لائن مین ،ایس ڈی او افسران نے خاموشی اختیار کرلی ۔
چیف لیسکو لاہور ڈویژن لیسکو سٹی پتوکی ایریا میں بجلی میٹروں کی قلت برقرار ہے شہر ی ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود خوار ہونے لگے دفتروں کے چکر کاٹ کر شہری پریشان ہوکر رہ گئے شہریوں نے چیف لیسکو لاہور ، ایس ای قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں بجلی میٹروں کی کمی کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔