شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خودمختار ہو رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ کی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم دونوں شاہی خاندان کے اعلیٰ شخصیات کی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں اور مالی طور پر بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں۔یہ بھی پڑھیے:میگھن نے ’شاہی آداب‘ سیکھنا شروع کر دیے شادی میں میگھن کو ایک ملین پاو?نڈ مالیت کے زیورات ملے برطانوی شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنے کا سوچ رہے ہیں۔اس اعلان کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت شاہی خاندان کے افراد ہونے کے ناطے ملکہ برطانیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
