پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی و سینٹرل ورکنگ کمیٹی (CEC) کے رکن ، لیبر کمیٹی کے کنوینیئر، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ
عالمی سطح پر موسمیاتی تَغیُرات کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات کے نتیجے میں موسمِ سرما میں گرمی کی شدت میں جس انتہا کا اضافہ ماضی کے چند برسوں میں دیکھا گیا ہے اُس کے پیشِ نظر حکومت کو چاہئے کہ وہ موسمِ سرما میں سڑک کنارے ٹھیلے ، پتھارے ، تندور اور کڑہاؤ پر مختلف اشیاء تلنے والے محنت کشوں کی زندگیوں کو لاحق شدید خطرات کو انسان کی بقاء کے ضمن میں جرم قرار دے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس سلسلے میں معاشرہ کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اِس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے تاکہ حکومت اِس شعبے سے وابستہ محنت کشوں کو صحت مند ماحول مہیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح صحت مند معاشرے کا خواب شرمندۀ تعبیر کیا جاسکتا ہے اور ہمارے ملک کا محنت کش طبقہ تندرست و توانا رہ کر اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لیے رزقِ حلال حاصل کر سکے گا۔
