پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ نے اجلاس بلا طلب کر لیا ہے، اجلاس کل امریکی شہر نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا۔ اس قبل بھی سلامتی کونسل نے کشمیر مسئلے پر اہم اور ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جب بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔پہلا اجلاس اگست میں طلب کیا گیا تھا، اگست کے بعد کل دوسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے مسئلے پر بات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلس میں ممکنہ طور پر ہونے والی گفتگو میں اقوام متحدہ کے مبصرین گروپ لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر سلامتی کونسل کو بریف کرے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر کاز پر سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے میں سب سے اہم اور کلیدی کردار چین نے ادا کیا ہے، چین کی مدد سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے کہ سلامتی کونسل کا کل دوسرا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔
