پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر، انجینئر افتخار چوہدری نے نلہ خانپور (خیبرپختونخوا) سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن زاہد الرحمن کے کمسن صاحبزادے، ابوبکر زاہد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے زاہد الرحمن اور ان کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس معصوم بچے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور والدین کے لیے یہ صدقہ جاریہ اور بخشش کا ذریعہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ بہتر نعم البدل عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
اہلِ علاقہ اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
