مکی کے اس بال کو اردو میں مکی کے ریشمی بال انگریزی میں corn silk اور بلتی زبان میں مکی اپو کہتے ہیں۔اس کا سائنسی نامstigma maydis ہے۔مکی کے اس بال میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم کیلشیم اور وٹامنز B ,K وغیرہ موجود ہیں۔مکی کے ریشمی بالوں کی افادیت درج ذیل ہیں۔
1۔ مکی کے بال کا قہوہ پینے سے پیشاب کی نالی کے زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔
2۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے پروسٹیٹ غدود کے بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
3۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے گردے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے نکال لی جاتی ہیں۔
4۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے بسترے میں پیشاب ہونے والے مریضوں کو شفا ملتی ہے۔
5قہوہ پینے سے بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
6۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
8۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
9۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے تھکاوٹ دور کرتا ہے۔
10۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرتا ہے۔
طریقہ استعمال
مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ جس میں 400 سے 450 ملی گرام ریشمی بالوں کا پاؤڈر یا تازہ بال دن میں دو دفعہ استعمال کریں۔
