پاکستان کی علمی، فکری، سیاسی اور دینی تاریخ کا ایک درخشاں باب آج ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا، جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر، ممتاز ماہر اقتصادیات، ماہر تعلیم، سابق سینیٹر، فکری و تحریکی رہنما اور عالم اسلام کی نمائندہ آواز پروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔
