پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریلی روسوو اور حسن نواز کی سینچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔