نائلہ کیانی` دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرکے تاریخ رقم

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرکے تاریخ رقم کردی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نےکنچن جنگا چوٹی سر کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہونے پر مبارکباد دی جنہوں نے یہ چوٹی سر کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل شعبے میں خواتین کا آگے آنا خوش آئند ہے اور نائلہ کیانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے بھی نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا حوصلہ افزا ہے۔