احسن اقبال نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا احسن اقبال کے بھائی نے ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احسن اقبال کو26دسمبر2019 کو گرفتار کیاگیا،26 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں رکھا گیا، درخواست میں احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں