لخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صد ر حامد اطہر ملک نے کہا کہ یتیم بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں صحت عامہ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے کفالت یتامی پروگرام کے اسلام آباد چیپٹر کے 350 سے زائد یتیم بچوں اور انکی 200 ماؤں کے لیے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دورے کے موقع پر کیا۔ حامد اطہر ملک نے کہا کہ ہم ان 350 یتیم بچوں کی نہ صرف کفالت کررہے ہیں بلکہ انکی تعلیم، خوراک اورصحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی بھی مہیا کر رہے ہیں۔حامد اطہر ملک نے میڈیکل کیمپ میں الخدمت کے زیرکفالت میڈیکل چیک اپ کرنے پررفاہ یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ویلفیئر ڈیپارمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اظہر حلیم اور ڈاکٹرز اور تعلیم و تربیت فاؤنڈیشن کے رضاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کا اس تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا اور رضاکاروں کو تعریفی اسناد کیساتھ ساتھ ڈاکٹر اظہر حلیم اور ڈاکٹر ز کو شیلڈز پیش کی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن عوام الناس کو ان کی دہلیز پرصحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ لوگ آگے بڑھیں اور ان یتیم بچوں کامستقبل سنوازنے میں ہماری مدد کریں۔ اس موقع پر قاری نورالرحمان،ا فتخار احمد جنجوعہ اور دیگر مہمانوں نے بھی ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی سکول میں کیا گیا جس میں 22 سے زائد ڈاکٹرز نے یتیم بچوں کا چیک اپ کیا اور انہیں اس موقع پر طبی معائنے کیساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ پروگرام کے آخر میں بچوں اور اُن کے سرپرستوں کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا
