کینیڈین ہائی کمیشن` خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت

کینیڈین ہائی کمیشن نے بھی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے مذمتی بیان میں کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت اور دہشتگردی کے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 معصوم طالبات سمیت 5 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد طلبا زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں ایک زخمی طالبہ بھی شہید ہوگئیں جس کے بعد شہدا کی تعداد مزید بڑھ گئی۔