اکتیس جنوری کو کو کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب

حکومت نے یہ سال یوم یک جہتی کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف الرحمن علوی کی صدارت میں کشمیر کے بارے میں ایک مرکزی تقریب ہوگی وزارت اطلاعات و نشریات میں وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی اطلاعات و نشریات اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نگرانی میں یوم یک جہتی کشمیر کی تقریبات کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اقوام متحدہ کے دفتر میں یاد داشت بھی پیش کی جائے گی قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ کے علاوہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور آزاد کشمیر کے علاوہ گلگت بلتستان میں اسمبلی اجلاسوں میں قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی پانچ فروری کی یوم یکجہتی کشمیر کی سرکاری تقریبات بیس فروری تک جاری رہیں گی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل نسیم خالد کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے اکتیس جنوری کو کو کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے اور اس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی کمیٹی روم نمبر پانچ میں پریس کانفرنس بھی کریں گے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ کے حالیہ اجلاسوں میں قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی جس میں کشمیری قوم کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا جائے گا کشمیر کمیٹی کا یہ خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اجلاس کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے کشمیر کمیٹی کے تمام ارکان کو اطلاع بھجوادی گئی ہے کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں دفتر خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے اور وہ دنیا بھر سے کیے جانے والے رابطوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے چار فروری کو ایوان صدر میں صدر مملکت عارف الرحمن علوی کی صدارت میں کشمیر کے بارے میں ایک مرکزی تقریب ہوگی اور اگلے روز پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں ہوں گی‘ اور چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں ریلیاں ہوں گی اور بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے اور اقوام متحدہ کے دفتر میں یاد داشت بھی پیش کی جائے گی وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور اسی روز شام کو میر پور آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اسلام آباد کے تاجروں نے بھی کشمیر کمیٹی کے شانہ بشانہ مل کر یوم یک جہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد کے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام بھی یوم یک جہتی کشمیر کی تقریب ہوگی‘ انجمن تاجراں بھی کشمیر کی یوم یک جہتی کے سلسلے میں تقریب کرے گی‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی کے دفتر میں کشمیری عوام سے یک جہتی کے لیے ایک تقریب ہوگی جماعت اسلامی اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیاسی جماعتوں‘ مزدور انجمنوں اور سول سوسائٹی کے علاوہ طلبہ تنظیموں نے بھی یوم یک جہتی کشمیر کے لیے ریلیوں اور مظاہروں کا پروگرام بنایا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں