دنیا کا وہ پہلا اسلامی ملک جس نے امریکا سے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا، فلسطینی صدر محمد عباس نے ٹرمپ کی ڈیل آف دی سینچری مسترد کر کے امریکا سے تعلقات ختم کر دیے، عرب لیگ نے بھی منصوبے کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تنازعہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کیا گیا منصوبہ ڈیل آف دی سینچری مسترد کرتے ہیں۔
فلسطین کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ اب سے ان کے ملک نے امریکا سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ سے اسرائیل کیساتھ صرف براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے، امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔ فلسطین کے صدر نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ان کی عوام ٹرمپ کے شرمناک منصوبے کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، اس مںصوبے پر کسی صورت عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے۔
جبکہ دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی امن منصوبے پر غور کرنے کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا۔ اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر عرب ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے بھی ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس فیصلے کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
لیکن یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیل آف دی سینچری کو 4 خلیجی و عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور مصر شامل ہیں۔ اس حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان بھی خلیجی و عرب ممالک کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور واضح کیا ہے کہ اگر عربوں نے اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کرنے کیلئے امریکا کے منصوبے کی حمایت کی تو یہ فلسطین کاز اور مسلمانوں کیساتھ غداری ہوگی۔