گلگت کےمضافاتی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی۔
گلگت کےمضافاتی علاقوں میں بادل پھٹنےموسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، ہزاروں کنال اراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی،گھروں اورمویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آئندہ چند روز تک موسم ابرآلود رہےگا،کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے،سیلاب کی وجہ سےگلگت غذرشاہراہِ پر بھی ٹریفک معطل ہوگئی۔
بلوچستان کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں،دریائے ناڑی اور لہڑی ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،کوہ سلیمان پر بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے،کئی مقامات پر سیلابی ریلے گزر رہے ہیں،جس کے باعث قریبی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پرنچلےدرجےکا سیلاب ہے،پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی ، سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گیا ،سندھ کے مختلف شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا،
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کا نیا اسپیل متوقع ہے۔