چوہدری پرویز الہی کے اس بیان پر بہت رنج ہوا ہے جس میں انہوں نے حامد ناصر چٹھہ اور منظور وٹو کے ساتھ مل کر مجھ پر سازش کرنے کا لزام لگایا ہے

پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الہی خود بتائیں اور اپنی سازشوں کا ضرور تجزیہ کریں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں چوہدری پرویز الہی کے اس بیان پر بہت رنج ہوا ہے جس میں انہوں نے حامد ناصر چٹھہ اور منظور وٹو کے ساتھ مل کر مجھ پر سازش کرنے کا لزام لگایا ہے انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات یاد کریں جب غلام حیدر وائین کے خلاف سازش ہوئی تو انہوں نے ہی چوہدری پرویز الہی کو لیڈ آف دی اپوزیشن بنوایا تھا انہوں نے کہا کہ جب جنرل پرویز مشرف نے انہیں مسلم لیگ کی قیادت سنبھالنے کے لیے کہا تھا تو اس وقت چوہدری پرویز الہی نے طارق عزیز کے ساھ مل کر ان کے خلاف سازش کی تھی انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن یہ جواب صرف ریکارڈ درست رکھنے کے لیے دے رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں