کھانے کا ذائقہ اور خوشبو بہترین

کھانوں میں تڑکا صرف کھانا پکانے کا ایک معمولی حصہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ کھانے کے ذائقے کو پوری طرح بدل دیتا ہے۔

جب مصالحے گرم تیل میں ڈالے جاتے ہیں اور خوشبو سے کچن مہک اٹھتا ہے، تبھی کھانے میں جان آتی ہےچاہے وہ لہسن کی تیز خوشبو ہو، رائی کے تیکھے ذائقے کا جھٹکا ہو یا گھی کی گرمائش، تڑکا کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے مہنگے مصالحے یا لمبا وقت نہیں چاہیے، بس تھوڑا سا تیل، چند مصالحے اور صحیح طریقہ آپ کے روزمرہ کے کھانوں کو بالکل نیا رنگ دے سکتے ہیں۔

تڑکا کا مطلب ہے کہ آپ تیل یا گھی کو گرم کریں اور اس میں مصالحے ڈال کر ان کی خوشبو اور ذائقہ کھانے میں شامل کر دیں۔ یہ عام طور پر کھانے کے شروع یا آخر میں کیا جاتا ہے۔ گرم تیل مصالحوں کے تیل نکال کر کھانے میں گھول دیتا ہے، جس سے کھانے کا ذائقہ اور خوشبو بہترین ہو جاتی ہے۔