اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور اور اطراف کے شہروں میں زلزلے کے جھٹک

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور اور اطراف کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔