شلمبرجر ورکرز کو انصاف مل گیا،بقایا جات ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد—–کمشنر برائے معاضہ کارکنان نے شلمبرجرورکریونین کی طرف سے دائر کیس کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں شلمبرجرمیں کام کرنے والے ورکرزکو بقایا جات اداکرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسدمحمود،آل پاکستان شلمبرجرورکریونین کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالحمیدو دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عدالتوں سے انصاف پر مبنی فیصلوں سے یقینی طور پر مزدور تحریک کو تقویت ملتی ہے اور مزدور خوشحال ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے دوسال کی طویل عدالتی جنگ لڑی ہے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی دی ہے اورگیارہ لاکھ روپے سے زائد بقایاجات اداکرنے کے عدالتی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبرقوانین موجود ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مزدورتحریک کمزور ہورہی ہے۔پاکستان ورکرزفیڈریشن کا مقصدمزدوروں کی فلاح وبہبوداورانکے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جس کے لیے ہم مسلسل جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں مزدوروں کو درپیش مسائل پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ مزدوروں کو مراعات و سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔