راولپنڈی میں 22 افراد پانی میں پھنس گئے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے ہونے والی بارش کے دوران گورکھ پور گاؤں اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں 22 افراد پانی میں پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق پانی میں پھنسے والے افراد میں 12 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل تھے، بارش کی وجہ سے برساتی نالے میں طغیانی کے باعث قریبی جھونپڑیوں میں پانی داخل ہوگیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی نے معاملے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کرکے تمام افراد کو پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے 7 ریسکیوئرز کی ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔