امریکا میں ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت پر عائد مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا، یہ ٹیرف 27 اگست کو بھارتی مقامی وقت دوپہر بارہ بج کر ایک منٹ سے لاگو ہوگا۔
نوٹس کے مطابق یہ نیا ٹیکس ان تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ تاریخ اور وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں کھپت کے لیے رجسٹر ہوں گی یا گودام سے باہر نکالی جائیں گی۔
امریکی نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اقدام یوکرین پر روسی حملوں میں بھارت کی بالواسطہ حمایت کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزاتِ تجارت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو امریکی ٹیرف میں کسی فوری ریلیف یا تاخیر کی کوئی امید نہیں ہے۔