اسلام آباد —– جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم ِ نبوت ﷺ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ، کوئی سودے بازی اور کوئی کمزوری قبول نہیں کی جا ئے گی،پاکستان کا آئین اور قانون ختمِ نبوت کی ضمانت دیتا ہے، لیکن اگر کسی نے اس آئینی اور ایمانی قلعے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کرے گی، انھوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو اور ہمارے عقیدے کی روح ہے،اس کے بغیر مسلمانوں کا ایمان مکمل نہیں اور اس پر کسی قسم کی مصلحت یا سمجھوتے کی گنجائش نہیں ہے، دشمنانِ اسلام مختلف حیلوں، پروپیگنڈے اور سازشوں کے ذریعے اس ایمان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان خیالات ک اظہار انھوں نے جماعت اسلامی خو شاب کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبو ت کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
اقبال خان نے کہاختم نبو ت اور ایمان لازم ملزم ہیں یہی عقیدہ دراصل اُمتِ مسلمہ کی شناخت اور پاکستان کے قیام کا اصل مقصد ہے، جماعت اسلامی اس عقیدے کے تحفظ کے لیے ہر فورم اور ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس کے لیے کسی قربانی کی ضرورت کیوں نہ پڑے،پا کستان کا آئین بھی ختم نبوت کے عقیدے کی مکمل ضمانت دیتا ہے، اور ہم حکومت وقت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس آئینی اور شرعی ذمہ داری کو پوری طرح نبھائے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بعض عناصر مختلف حیلوں اور بہانوں سے اس بنیادی عقیدے پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، لیکن پوری قوم اس ناپاک سازش کو ناکام بنائے گی
