آج سے 19 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ برفانی جھیلیں پھٹنے سے فلیش فلڈنگ اور نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج سے بارش کا امکان ہے۔ 19 ستمبر تک چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ بارشوں کے باعث برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔ برفانی جھیلیں پھٹنے سے فلیش فلڈنگ اور نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔