پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے دریاؤں میں پانی کا بہائومعمول پر ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، راوی اور چناب کے ساتھ ساتھ پنجندمیں بھی بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔
تاہم دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں درمیانے درجے جبکہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیراعلی کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ انتہائی چوکس ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔