پاکستان کی شناخت اس کے نظریے سے ہے

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا سر گودھا میں ممبرز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ( ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان اور آئین کا تقاضا ہے کہ ملک پر مسلط فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کو تیز کیاجائے،عوام کو اپنا چھینا گیا حق حکمرانی دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ایک عظیم انقلابی تحریک کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت جماعت اسلامی جیسی منظم تنظیم ہی پوری کرسکتی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پہلے عوام کو دھوکہ دیتی رہیں کہ وہ ایک دوسرے کی مخالف جماعتیں ہیں حالانکہ یہ نہ صرف کل ایک تھیں بلکہ آج بھی ایک ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے مفادات ایک رہیں گے، انھوں نے کہا جماعت اسلامی ملک بھر میں ممبر شپ اور عوامی کمیٹیاں عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں،جماعت اسلامی شہریوں کے تعاون اور شراکت داری سے ملک کو مسائل سے چھٹکارہ دلائے گی،جماعت اسلامی کا نومبر کو ہو نے والا اجتماع عام ملک میں نافذ فر سودہ نظام اور بو سید چہروں سے ملک اور قوم کی جان خلاصی کروائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سر گودھا میں ممبرز کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سرگودھا اویس قاسم تلہ، نائب امراء میاں انعام الحق قیصر، ڈاکٹر غلام مرتضٰی، عامر محمود چیمہ، پرویز اصغر چیمہ نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ایک با بر کت اسلامی انقلاب اس ملکاور قوم کا کا مقدر ہے،پاکستان کی شناخت اس کے نظریے سے ہے مگر بد قسمتی سے اقتدار کے ایوانوں میں بر جمان ٹولہ اور اشرافیہ پاکستان کو اس کی شناخت سے محروم کرنا چاہتے ہیں،ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی کی طویل جدو جہد ہے، انھوں نے کہا پاکستانی قوم کو اپنے اور اہل پاکستان کے حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کو زندہ کرنے کیلئے جبر کی حکمرانی کے خلاف اٹھنا کھڑا ہو نا ہو گا، 78سال میں پاکستان میں ایک دن کیلئے بھی اسلامی نظام نہیں آیا۔ہماری عدالتیں،پارلیمنٹ اور اقتدار کے ایوان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے بر عکس چل رہے ہیں