ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ 19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 18ویں روز بھی بند ہے، پانی میں کمی کے بعد بحالی کا آپریشن شروع ہوگا۔ملتان میں قاسم بیلا کے قریب موضع ہمروٹ بھی زیرِ آب آگئی، سیلابی پانی کے باعث علاقے میں بخار اور جلدی امراض پھیلنے لگے ۔
