فلپائن کے کورونا وائرس سے متاثرہ شہر میں سینکڑوں جوڑوں نے اجتماعی شادی

اجتماعی شادی میں سینکڑوں دلہے اور دلہنوں کا منہ پر ماسک چڑھا کر ایک دوسرے کو بوسے دینے کا منفرد عمل۔ فلپائن کے کورونا وائرس سے متاثرہ شہر میں سینکڑوں جوڑوں نے اجتماعی شادی میں سرجیکل ماسک پہن کر بوسے دیے۔
انتظامیہ نے شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل جوڑوں کو پابند کیا کہ وہ منہ پر ماسک چڑھا لیں۔
تقریب میں شریک جوڑوں کو گزشتہ 14 دنوں کا سفری ریکارڈ دکھانے کا بھی کہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اجمتاعی شادی کی تقریب میں سینکڑوں شادی شدہ جوڑوں کے ایک دوسرے کو آسمانی رنگ کے ماسک پہن کر بوسے دینے کا عمل سب کی توجہ کا مرکز بن گیاڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق فلپائنی شہر بیکولوڈ میں ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں قریباََ 220 جوڑوں نے چہروں پر ماسک چڑھا کر ایک دوسرے کو بوسے دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں